Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2024 10:18am

شعیب اور ثانیہ کی پرانی ویڈیو نے ’نئے سوال‘ کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کے بعد ہی سے سوشل میڈیا کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ ثانیہ سے محبت سے متعلق ان کی ایک پُرانی وائرل ویڈیو نے ’نئے سوالات‘ اُٹھا دیے۔

شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی تصدیق کے بعد بہت سی پرانی تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

انہی ویڈیوز میں سے ایک بالی ووڈ اسٹار شاہ رُخ خان کے ساتھ ہے جو شعیب اور ثانیہ کی شادی کے بعد ایک بھارتی ٹی وی شو میں شرکت کی ہے۔

ویڈیو میں شاہ رُخ خان کو ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہ رُخ خان کے شعیب سے شادی کے سوال پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’میں نے بہت کچھ دیکھا ہے ان میں، تھوڑے شرمیلے ہیں یہ، آپ کو انہیں بات کرنا سکھانا پڑے گا‘۔

شاہ رُخ خان کے ثانیہ مرزا سے محبت کے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ ’سوچنے کا وقت نہیں ملا، اس سے پہلے شادی ہوگئی‘۔

شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے 8 سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

شعیب کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ کے والد نے بتایاکہ دونوں اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں اور ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لی ہے۔

Read Comments