Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2024 12:44am

شارجہ میں گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق

شارجہ میں ایک پاکستانی خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ میں اگ لگ گئی جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں مقیم پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیاجس میں خاندان کے سربراہ عمران خان اور ان کی ایک بیٹی اس بدقسمت واقعے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ اوردیگر دو بچے قاسمیہ ہسپتال شارجہ کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق قونصلیٹ اس کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہے جس میں مرحوم عمران خان ملازم تھے۔قونصل خانہ آزمائش اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ضروری مدد کو یقینی بنا رہا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق عمران اور ان کی بیٹی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی جبکہ گھر کے دیگر افراد کا علاج جاری ہے۔

Read Comments