تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تربت میں الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انتخابی عملے کو جعلی فون کالز پر احکامات کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔