موسمِ سرما میں جہاں خواتین کو بالوں کے مسائل کا سامنا رہتا ہے تو وہیں خشک جلد بھی ان کیلئے کسی پریشانی سے کم نہیں ہوتی۔
موسمِ سرما میں خشک جلد کو دور کرنے اور بے داغ و چمکتی جلد کیلئے بیسن سے تیار کردہ یہ ماسک خواتین کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
اس فیس پیک کو بنانے کے لئے 1 چمچ بیسن میں ایک چٹکی ہلدی اور ملائی شامل کریں اور اس کو اچھی طرح مکس کریں۔
ضرورت پڑنے پر اس میں پانی یا عرق گلاب کے چند قطرے بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔
ایک برش کی مدد سے اپنے چہرے پر اس پیسٹ کو لگائیں، خشک ہونے کے بعد اسے پانی سے دھو لیں۔
اس فیس ماسک میں استعمال ہونے والے تینوں اجزاء جلد کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ملائی ایک عمدہ موسچرائزر ہے جو خشک جلد کے لئے بہت اچھی ہے۔
بیسن ایک ایکسفولیٹر کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ ہلدی اینٹی سوزش خصوصیات کے سبب جلد کیلئے بہترین سمجھی جاتی ہے۔