سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا آج سے کراچی میں آغاز ہو رہا ہے جس کی مہمان خصوصی آصفہ بھٹو ہوں گی، ایونٹ کا افتتاحی میچ کراچی غازیز اور حیدرآباد بہادرز کے درمیان کھیلا جائے گا، اس لیگ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
آج دوران سماعت فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے، جنہیں سننے کے بعد عدالت نے سندھ پریمیئر لیگ کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت کا سندھ پریمیئر لیگ سے کوئی تعلق نہیں، سندھ حکومت نے سہولیات فراہمی کا کہا تھا۔
وکیل ایس پی ایل نے کہا کہ آج سے لیگ کا آغاز ہورہا ہے، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کو لاکر لیگ کھلائی جارہی ہے۔
وکیل ایس پی ایل نے کہا کہ صوبے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا کہا مگر ہوئے نہیں ہیں، ہر ٹیم کے 18 کھلاڑیوں میں 5 کھلاڑی سندھ کا ڈومیسائل رکھتے ہوں، پلیئنگ الیون میں دو سندھ کاڈومیسائل رکھنے والے کھلاڑی شامل ہوں گے۔