Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2024 01:32pm

پیپلز پارٹی اور ن لیگ لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

پاکستان پیپلزپارٹی آج گجرات میں پاور شو کرے گی جبکہ اسے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے 28 جنوری کو جلسے کی اجازت دے دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 28 جنوری کو عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی ومقامی قائدین اہم خطاب کریں گے۔ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق جلسہ 28 جنوری دن ایک بجے ہوگا تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) بھی 27 جنوری کو لیاقت باغ میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

Read Comments