کولیجن ایک پروٹین ہے جوانسانی صحت کیلئے لازمی سمجھا جاتا ہے جو ہمارے جسم میں بلڈنگ بلاک کے طور پر کام کرتا ہے۔
یہ پٹھوں اور جوڑوں کی صحت کو بہتر بناتے ہوئے جلد اور بالوں کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔
ذیل میں موجود غذاؤں کا استعمال انسانی صحت کو کولیجن کی وافر مقدار فراہم کرسکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ہڈیوں کی یخنی کولیجن کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اس کو اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے۔
مچھلی میں موجود کولیجن ہڈیوں اور جلد کی صحت میں واضح کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مچھلی کو کم از کم ہفتے میں ایک بار لازمی اپنی غذا میں شامل کرنا چاہئے۔
چکن کو اپنی غذا میں شامل کرنا نہ صرف پروٹین بلکہ کولیجن کی مقدار کے حصول کیلئے بھی ایک بہترین انتخاب ہے۔
انڈے کی سفیدی نہ صرف وزن میں کمی کے لئے مفید ہے بلکہ کولیجن کے لئے بھی اہم ہے۔ اس میں پرولین نامی آمائینو ایسڈ ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار کے لئے اہم ہے۔
بیریز جیسے اسٹرابیری اور بلیو بیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپورہوتے ہیں جو کولیجن کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کینو اور لیموں جیسے ترش پھلوں کا استعمال کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ ان میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کولیجن کی تشکیل کے لئے ایک اہم غذائیت ہے۔