الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی منتخب نمائندوں کی جانب سے انتخابی مہم میں افرادی قوت اور مشینری کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھیجا جس میں ہدایت دی کہ علم میں آیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندگان امیدواروں کے مددگار ثابت ہو رہے ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو متنبہ کیا جائے کہ وہ مذکورہ بالا عمل سے باز رہیں۔
الیکشن کمیشن نے مراسلے میں خبردار کیا کہ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ مانٹرنگ ٹیموں کو بھی انتخابی مہم کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
انتخابی قوانین نے پی ٹی آئی کا ’پلان سی‘ شروع ہونے سے پہلے ہی ختمکردیا