حالات سے پریشان ہوکر خود کشی کا ارادہ کرنے والے کی راہ میں بظاہر کوئی مزاحم نہیں ہوسکتا مگر انسان پھر انسان ہے، وہ کچھ بھی کرسکتا۔ حتیٰ کہ کبھی کبھی محض ایک پلیٹ بریانی بھی مرنے کے فیصلے اور ارادے پر غالب آسکتی ہے۔
بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں کچھ ایسا ہی ہوا جب ایک بزنس مین حالات سے تنگ آکر خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھ گیا۔
یہ تماشا دیکھنے کے لیے پل کے پاس سیکڑوں افراد جمع ہوگئے تھے۔ مگر اسے نفسیات مار ماری گئی اور ایک پلیٹ یربانی کا لالچ دے کر نیچے اترنے پر مجبور کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ چالیس سالہ بزنس مین کے خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھنے سے وہاں ٹریفک جام ہوگیا تھا۔
پل سے اترنے کے بعد بریانی کھاتے ہوئے بزنس مین نے بتایا کہ وہ کاروباری حالات سے پریشان ہے اور اس کی بیوی بھی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔
مزید پڑھیے