Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 08:04pm

سعودی عرب کے بعد یو اے ای میں بھی انفرادی انکم ٹیکس نہ لینے کا اعلان

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ انفرادی سطح پر انکم ٹیکس متعارف کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

گلف نیوز کے مطابق یو اے ای کے نائب وزیر خزانہ یونس الخوری نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرح یو اے ای میں بھی لوگ انکم ٹیکس نیٹ سے باہر رہیں گے۔

یونس الخوری نے یہ وضاحت عرب مانیٹری فنڈ کے تحت وزرائے خزانہ کے ایک اجلاس میں کی۔ یہ اجلاس عرب دنیا میں زری پالیسیوں کا جائزہ لینے اور صحتِ عامہ و ماحول کے حوالے سے بجٹ میں فنڈنگ کے متاثر ہونے کے امکان پر بحث اور مشاورت کے لیے بلایا گیا تھا۔

کچھ دن قبل سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب ملک کے کسی بھی فرد پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

بلوم برگ ڈاٹ کام کو ایک انٹرویو میں محمد الجدان نے کہا تھا کہ سعودی عرب ویلیو ایڈیڈ ٹیکس اور بڑے ملکی و غیر ملکی اداروں سے انکم ٹیکس وصول کرنے کے علاقہ لوگوں سے زکوٰۃ بھی وصول کرتی ہے۔ ایسے میں آمدنی کے مزید ذرائع کی فوری ضرورت نہیں۔

Read Comments