اجرام فلکی کی تصویریں لینے کے حوالے سے معروف امریکی فوٹو گرافر اینڈریو مکارتھی نے نے سورج کی 400 میگا پکسل کی تصویر جاری کی ہے جو دراصل ایک لاکھ تصویروں کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
مکارتھی نے ”پیٹا پکسل“ کو بتایا کہ وہ 12 دسمبر کو دن بھر تصویریں لیتا رہا۔ اس دن آسمان بالکل صاف تھا۔ تیز دھوپ نے سورج کی بہترین تصویر لینا ممکن بنایا۔
مکارتھی نے 40 پینل کے موزائیک پر ہر پینل کے لیے 3 ہزار تصویریں لیں۔ مجموعی طور پر 16 بٹ کی ایک ہزار تصویریں لی گئیں۔ کیمرا 80 فریمز فی سیکنڈ کی رفتار سے تصویریں لے رہا تھا۔
مکارتھی نے تمام تصویریں کمپیوٹر میں فیڈ کرکے اسے ایک مجموعی تصویر بنانے کا کام سونپا۔ اس کے لیے ”ڈرزلنگ“ نامی میتھڈ استعمال کی گئی۔
سورج کی ہائی ریزولیوشن کی تصویر لینے کا مکارتھی کے لیے یہ کوئی پہلا موقع نہیں۔ پیٹا پکسل نے پہلے بھی ایسے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ اب کے سورج بہت چمکدار دکھائی دے رہا ہے۔مکارتھی کی اس تسویر میں سورج کی سطح بالکل واضح دکھائی دے رہی ہے۔مکارتھی نے فوٹو گرافی کے جدید ترین آلات استعمال کیے تاکہ سورج کی سطح اور اندرونی حصوں کی باریکیوں کو اچھی طرح ریکارڈ کیا جاسکے۔ مکارتھی نے اپنے اس شاہکار کو The Star of System Sol کا نام دیا ہے۔