کراچی میں سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا، معروف یوٹیوبر جنید اکرم کہتے ہیں یہ شروعات ہے سندھ کے بعد بلوچستان ، فاٹا، پنجاب اور خواتین کی لیگ بھی کرائی جائیں گی ۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں معروف یوٹیوبر جنید اکرم نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا بحثیت پاکستانی ہم بہت ساری چیزوں بٹے ہوئے ہیں کرکٹ وہ چیز ہے جو ہمیں متحد کرتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ٹور کے بعد شائقین دلبرداشتہ ہیں تاہم سندھ پریمیئر لیگ میں انہیں متبادل کھلاڑی نظر آئیں گے اور ہو سکتا ہے آئندہ سال پی ایس ایل میں یہاں سے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے ۔
جنید اکرم کا کہنا تھا کہ صرف شہنواز دھانی ہی نہیں بلکہ سندھ پرمیئر لیگ میں ابھرتے ہوئے ستارے نظر آئیں گے اور اس لیگ سے سندھ کے دیہی علاقوں میں رہنے والے اچھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افذائی ہوگی ۔
آئندہ دنوں میں ہونے والے عام انتخابات میں نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یوٹیوبر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کام آہستہ آہستہ ہوتا ہے ہماری 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر لوگوں کی ہے جس پریشر حکومت پر بھی ہوگا لیکن ہمارے نوجوان ٹیلینٹ یافتہ ہیں۔
تقریب میں معین خان، مصباح الحق عبدالرزاق ،شانواز دھانی اور کرکٹ لیجنڈ جاوید میاندا نے شرکت کی۔
جاوید میانداد کہتے ہیں کرکٹ بورڈ کا سربراہ ایسا ہونا چاہئیے جسے کرکٹ کا پتہ ہو، پی سی بی چیئرمین کو چاہیے جیسا کھیل ہے اس طرح کے لاگ اپنے گرد رکھیں، کرکٹ میں پوری دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا کہ پاکستان میں ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا سندھ پریمئر لیگ سندھ کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا کا ذریعہ بنے گی ۔
آئندہ الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وزیراعظم جو بھی بنے ملک اور کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرے ،پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے بورڈ میں وہ ہی اپنے بندے لیکر آتا ہے ۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کوئی ایک نام جو ملک کو ترقی پر گامزن کرسکتا ہے ؟ اس سوال پر جواب دیتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ مجھے بنادیں میں سب ٹھیک کر دونگا۔
سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 25 جنوری سے پانچ فروری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔
جمعرات 25 جنوری کو شام 6 سے 7 بجے تک افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا جس کے بعد کراچی غازیز اور حیدرآباد بہادرز کا میچ ساڑھے 8 بجے کھیلا جائیگا۔
ایونٹ کا فائنل پیر 5 فروری کو شام سات بجے کھیلا جائے گا۔