سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین کو ایوانوں میں نمائندگی دینے کے دعوے دھرے رہ گئے، کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 47 جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا۔
خواتین کو قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کے دعوے دھرے رہ گئے، سیاسی جماعتوں نے جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دینے سے گریز کیا۔
جماعت اسلامی نے کراچی سے کسی خاتون امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ تحریک لبیک نے بھی کسی خاتون امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
جے یو آئی نے صرف ایک صوبائی نشست پر خاتون امیدوار کو نامزد کیا جبکہ ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر خاتون کو ٹکٹ دیا۔
پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 9 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے۔
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی کسی نشست پر خاتون امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ جاری کیا۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈزمنجمند کردیے
الیکشن 2024 کیلئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پابندی، دفعہ 144نافذ
سرگودھا کی 2 نشستوں پر الیکشن التواء سے متعلق الیکشن کمیشن کا تحریریفیصلہ جاری