Aaj Logo

شائع 23 جنوری 2024 06:42pm

صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید خان کی ایپلٹ ٹریبونل کیخلاف درخواست میرٹ کے مطابق نہیں ہے، لارجر بینچ صنم جاوید خان کی اپیلٹ ٹربیونل کے خلاف درخواست مسترد کرتی ہے، عدالت ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو برقرار رکھتی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل لارجر بینچ نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے بعد صنم جاوید خان کے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے مصدقہ کاپی وصول کرلی۔

مزید پڑھیں

صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت، آر او نے میڈیا کاداخلہ بند کردیا

شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور صنم جاوید نے کاغذات مسترد کرنے کافیصلہ چیلنج کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواستنمٹادی

Read Comments