سنگھاڑا بہت لوگوں کے لیے ایک غیرمعروف پھل ہے ، اس کی خصوصیات سے ناواقفیت کی بناء پر اسے عام استعمال میں کم ہی دیکھا گیا ہے۔
سنگھاڑا جسے ’واٹرچیسٹنٹ‘ بھی کہا جاتا ہے ضروری غذائی اجزا سے بھرپور ہے، اس پھل کو طبی ماہرین سُپر فوڈ بھی کہتے ہیں۔
یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ گلوٹین اور کولیسٹرول سے پاک اور توانائی اور پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
سنگھاڑے کو اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔
سنگھارے نہ صرف کیلوریز میں کم ہوتے ہیں بلکہ ان میں فیٹس کی مقداربھی بہت کم ہوتی ہے۔ دوپہرکے کھانے میں ان کا استعمال انہیں انسانی صحت کیلئے بہت مفید بناتا ہے۔
اسٹریس میں مبتلا افراد کیلئے سنگھاڑے کو اپنی غذا میں شامل کرنا ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ وٹامن بی 6 سے بھرپور ہوتے ہیں جو تناؤ کم کرتے ہوئے مزاج کو بہترکرتے ہیں۔ یہ نیند کے ہارمونزکو متوازن کرتے ہوئے نیند کے معیار میں بہتری لاتے ہیں۔
سنگھارا جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جوائنڈس کے مریض جسم سے پانی کی کمی کے سبب کمزور ہوجاتے ہیں۔
سنگھارے میں موجود پانی کی مقدار جوائنڈس کو سست کرنے اور صحت یابی کے عمل کو تیز کرنے میں بہت مفید ہوتی ہے۔
اس پھل کا استعمال جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور رنگت کو بھی نکھارتا ہے۔ چونکہ یہ ایک اینٹی ایجنگ پھل ہے اس لیے یہ جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہوئے خون کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔
چونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ کھانے کو زیادہ مؤثر طریقے سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فائبرکھانے کو بڑی آنت سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ بدہضمی اور ہاضمے کے دیگر مسائل کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔