Aaj Logo

شائع 23 جنوری 2024 11:46am

پاکستانی اداکارہ لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری نے حال ہی میں لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اپنے فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر یہ خوشخبری شیئرکرنے والی عمارہ نے شکر گزار ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اب باضابطہ طور پر ایک کمرشل پائلٹ ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ یہ خوشخبری شیئرکرنے کے لیے اپنی سالگرہ کا انتطار کررہی تھیں۔

عمارہ چوہدری اس سے قبل ایک ٹی وی شو میں اپنے پائلٹ بننے کے خواب سے متعلق بات کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین ابتدائی طورپر معاشرتی توقعات کی وجہ سے اس حوالے سے غیر یقینی تھے ، لیکن میں نے ااپنے خواب کو عزم اور اللہ کی حمایت کے ساتھ پورا کیا۔

عمارہ کا ماننا ہے کہ کوئی بھی کام اس وقت ممکن ہو جاتا ہے جب آپ اس کے بارے میں پرجوش ہوتے ہیں۔

کمرشل لائسنس رکھنے والی پائلٹ ہونے کے علاوہ عمارہ چوہدری کو ’چاندنی بیگم‘، ’بالا‘، ’میری گڑیا‘، ’غیرت‘، ’رشتے بنتے ہیں‘، اور ’من التجا‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

Read Comments