Aaj Logo

شائع 22 جنوری 2024 11:05pm

سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار کا کامیاب تجربہ

او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے مطابق سونو کنواں نمبر 9 میں کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہری کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ابتدائی نتائج کے دوران کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل سونو ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کے 100 فیصد حصص کا ملکیتی آپریٹر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کمپنی کی جانب سے الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواری سطح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔

Read Comments