عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لیے اہم اجلاس ہوا، جس میں سماجی تحفظ کے لیے 37 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
حکومت پاکستان کی اضافی فنڈنگ کے لیے عالمی بینک سے کامیاب بات چیت ہوئی، اس سلسلے میں نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی بھی ملاقات ہوئی۔
عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں بحران سے نمٹنے کے لیے “کرسپ “ پروگرام کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق کرسپ پروگرام بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کے تعاون سے سماجی تحفظ مزید بہتر بنائے گا، کرسپ پروگرام کے لیے عالمی بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔
کرسپ پروگرام کا مقصد بحران کی صورتحال میں سماجی تحفظ بہتر بنانا ہے، پسماندہ طبقے کے لیے 17 کروڑ ڈالر کا آر اے ایم پروگرام بھی منظور کیا گیا ہے، آر اے ایم پروگرام کے تحت پسماندہ طبقے کو چھوٹے قرض فراہم کیے جائیں گے۔