Aaj Logo

شائع 22 جنوری 2024 08:37pm

انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو اجازت نامے جاری

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو اجازت نامے جاری کردیے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو الیکشن کی کوریج کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں ان میں چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینڈا، ہانگ کانگ اور سنگاپور شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا، الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، ان کے علاوہ یورپی یونین، کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔

اگلے دو تین دنوں میں ویزوں کا اجراء شروع ہو جائے گا، وزارت اطلاعات کا متعلقہ ڈیسک بھی ایکسرسائز میں شامل ہوگا۔

Read Comments