اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں اسکول کے احاطے میں زائرین اور باہر آنے والوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔
اسکولز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب جانچ پڑتال کے علاوہ کسی بھی قسم کے مشتبہ (شخص/بیگ وغیرہ) کی اطلاع فوری طور پر سیکیورٹی ایجنسیوں کو دی جائے۔
اس کے علاوہ حفاظتی کیمروں کی تنصیب اور باﺅنڈری والز پر خار دار تاریں لگانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔