Aaj Logo

شائع 22 جنوری 2024 02:52pm

سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر عمران خان سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک بانی پی ٹی آئی عمران خنا سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا۔

سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے میں خود قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں، منتخب ہونے کے بعد ہم ایوان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ہوں گے، منتخب ہونے پر پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا وفادار رہوں گا، پارلیمنٹ کےاندر میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ممبر رہوں گا اور تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں پی ٹی آئی یا بانی پی ٹی آئی سے غداری کروں‘۔

انہوں نے کہا کہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے پی ٹی آئی امیدوار جیت کر دیگرپارٹیوں میں چلے جائیں گے، یہ افواہ ہے اور سراسر غلط بات ہے، جس نے کاغذات نامزدگی میں کہا پی ٹی آئی کا ہے وہ جیت کر بھی وہیں رہے گا، الیکشن کمیشن کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہم آزاد ہیں۔

پی ٹی آئی امیدوار نے مزید کہا کہ میں نے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہے میں پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں، میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ٹکٹ بھی آر او کو جمع کرایا تو کوئی مجھے کس طرح آزاد کہہ سکتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سب امیدواروں کو قرآن پاک پرحلف لینا چاہیے، ہم بانی اور پارٹی کے وفادار رہیں گے، ہم کسی لالچ اور کسی خوف میں نہیں آئیں گے۔

Read Comments