گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولہ طے پاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ ملیر این اے 230 اور 231 سے ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی، ن لیگ کی جانب این 230 پر مظفر شجرہ جبکہ این اے 231 سے کیپٹن جمیل امیدوار ہیں۔
نواز لیگ نے قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی چھوڑ دیے، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
ایم کیو ایم پی ایس 105 پر جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللہ مروت کو سپورٹ کرے گی، جبکہ جی ڈی اے این اے 237 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔