Aaj Logo

شائع 21 جنوری 2024 11:53am

اٹلی میں بین الاقوامی نمائش کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

اطالوی شہر وسینزا میں سیکڑوں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ لوگ شہر میں ایک کاروباری میلے کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔

وسینزا میں بین الاقوامی جیولری فیئر ”وسینزاؤرو“ ہو رہا ہے۔ اس میں 40 ملکوں کے 1300 سے زائد ایگزیبیٹر شریک ہیں۔ مقامی آبادی نے اس فیئر میں اسرائیلی ایگزیبیٹرز کی شرکت پر احتجاج کرتے ہوئے مارچ کیا اور دھواں چھوڑنے والے بم بھی استعمال کیے۔

کئی مقامات پر پولیس کا ان مظاہرین سے تصادم بھی ہوا۔ مظاہرین پر قابو پانے کے لیے آبی توپیں استعمال کیں۔

بہت سے مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کو آزاد کرنے کا مطالبہ درج تھا۔ مظاہرین نے غزہ پر اسرائیل کی بمباری رکوانے کا بھی مطالبہ کیا۔

وسینزا کے میئر گیاکومو پوموسائی نے شہر میں ایک بین الاقوامی ایونٹ کے موقع پر احتجاج کو ناپسندیدہ اور بلا جواز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ہدایت تھی کہ مظاہرین کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے اور گرفتار بھی نہ کیا جائے۔

Read Comments