Aaj Logo

شائع 20 جنوری 2024 08:18am

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہوئے فیصلوں کے بعد پاک ایران کشیدگی کی برف پگھلنے لگی

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے بعد پاک ایران کشیدگی کی برف پگھلنے لگی ہے۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ”ایکس“ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ممالک نے تاریخی طور پر مشکل اوقات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ہمارے مشترکہ خطرات اور مفادات ہیں۔

رضا امیری نے مزید لکھا، ’ایران برادر اسلامی ملک پاکستان کی حدود اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے، دہشتگردی جیسے مسائل اور ان میں دلچسپی دونوں ممالک کیلئے مشترکہ ہیں‘۔

ایرانی سفیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’دونوں ممالک منفرد طور پر خطے میں اپنے غیرمطابقت پذیر مفادات کے ذریعے سیکیورٹی، معیشیت اور معاشرتی بحالی کو فروغ دے سکتے ہیں‘۔

دوسری جانب ایران کے لیے پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بھی کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل صورتحال میں ایران کا ساتھ دیا، پاکستان امن واستحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

Read Comments