ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کامرکز 45 کلومیٹرجنوب مشرق ہرنائی تھا. زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۫۔
زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث چھتوں پر لگے پنکھے ہلنے لگے۔