آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے بیٹر عثمان خواجہ زخمی ہوگئے۔ ان کے چہرے گیند لگی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں عثمان خواجہ کی شرکت اب مشکوک لگتی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو فتح سے ہم کنار ہونے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا کہ ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کا ایک باؤنسر عثمان خواجہ کے چہرے پر لگا جس کے نتیجے میں چہرے سے خون بہنے لگا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا ہے کہ عثمان خواجہ کو فریکچر کا سامنا نہیں۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دی۔