Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2024 09:22am

لاہور: طالبہ نے ہراساں کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کروا دیا

Welcome

لاہور میں یونیورسٹی جانے والی لڑکی نے مبینہ ہراساں کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتارکروا دیا۔

طالبہ نے رائیونڈ کے علاقے سے 15ایمرجنسی پر کال کی اور بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے اسے یونیورسٹی لے جاتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

اس پر سیف سٹی ٹیم نے فوری پولیس کو ریسکیو کیلئے بھجوایا، نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبہ کو ریسکیو کیا۔

سیف سٹی کیمروں کی ویڈیومیں طالبہ کو چلتی گاڑی سے اترتے اور پھر زور سے گاڑی کا دروازہ بند کرتے بھی دیکھاجا سکتا ہے۔

ملزم کی گاڑی کو سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرتے ہوئے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کاآغازکردیا۔

Read Comments