Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2024 09:30pm

تحریک انصاف نے دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق 20 جنوری 2024 بروز ہفتہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور مرکزی سیکرٹری جنرل رؤف حسن سمیت دیگر عہدیداران و رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے ورچوئل یا آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل سے پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے پہلے ورچوئل جلسے کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر رہی اور صارفین کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا تھا جس کے بعد انٹرنیٹ سروس کی نگرانی کرنے والے آزاد اداروں نے بھی پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے 47 امیدوار تاحال فائنل نہکرسکی

تحریک انصاف کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ”بی“ سامنےآگیا

باجوڑ جلسے پر انورزیب گرفتار، شیر افضل سمیت 25 پرمقدمہ

Read Comments