سوشل میڈیا پرعدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حساس اداروں کے افسران نے اس حوالے سے ’پلان آف ایکشن‘ سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کردیا۔
عدلیہ مخالف نفرت انگیزمواد کی روک تھام کیلئے تشکیل دی جانے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی میٹنگ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں ہوئی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں جے آئی ٹی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
حساس اداروں کے افسران نے پلان آف ایکشن سربرا ہ جے آئی ٹی کو پیش کیا۔
اس حوالے سے پی ٹی اے کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مواداپ لوڈ، شیئراورک منٹ کرنے والوں کی تمام تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کے ساتھ اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔