اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کیخلاف جہلم میں ترقیاتی منصوبوں میں خردبرد کیس کی سماعت کی۔ فوادچوہدری کاجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا
فوادچوہدری کے وکیل نے ان کے لیے جیل میں بی کلاس سہولیات کی استدعا کرتے ہوئے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست دائر کی۔
فوادچوہدری کی بی کلاس کی سہولیات کے حوالے سے درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں جوڈیش؎ل ریماند پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت فواد چوہدری نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سر سُنا ہے آپ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی؟ اب کیسے ہیں؟اخبار میں تو کافی کچھ لکھا تھا۔
اس پرجج نے جواب دیا کہ، ’ جی ٹھیک ہوں بس ایسے بنا دیتے ہیں اخبار والے۔’