عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لیے یہ درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی ہے۔
وکیل کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، نو مئی کے بعد انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔
9 مئی کے مقدمے میں شیخ رشید گرفتار، ضمانت خارج
عدالت نے درخواست پر پولیس کو 20 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے۔