آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں19سیاست دانوں کوسیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت سیکیورٹی سےمتعلق اہم اجلاس ختم ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں 19سیاست دانوں کوسیکیورٹی تھریٹس ہیں تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کا نام نہیں بتایا جاسکتا۔
آئی جی پنجاب کے مطابق صوبے میں 92 ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے امن و امان کے حالات سازگار ہیں۔
آئی جی نےمزید بتایا کہ الیکشن کے لیے پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار مامور کیے گئے ہیں۔