Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2024 10:48pm

اولمپک ہاکی کوالیفائرز میں پاکستان نے چین کو 2 گول سے شکست دیدی

Welcome

پاکستان نے اولمپک ہاکی کوالیفائرز میں چین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

مسقط میں جاری اولمپک کوالیفاٸرز کے دوسرے راونڈ میں پاکستان کا مقابلہ چین سے ہوا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول 42 ویں منٹ میں ابوبکر محمود اوردوسرا گول عبدالرحمٰن نے کیا۔

گرین شرٹس نے دونوں گول پینلٹی کارنر کے ذریعہ اسکور کئے۔ پاکستان 18 جنوری کو پول کا تیسرا میچ ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔

قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ برطانیہ سے 1۔6 سے ہار گئی تھی۔ گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

Read Comments