نگراں وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی 10 لیگ کے انعقاد سے روک دیا۔
حکومت پی سی بی کو ٹی 10 لیگ کرانے سے روکتے ہوئے منیجمنٹ کمیٹی کو صرف روز مرہ امور سر انجام دینے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے ٹی 10 لیگ کرانے سمیت مختلف پراجیکٹس شروع کروانے کیلٸے وفاقی حکومت سے اجازت مانگی تھی اور اس حوالے سے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔
تاہم حکومت نے پی سی بی کو ناصرف ٹی10 لیگ کرانے سے روک دیا بلکہ بنا اجازت پی سی بی کوٸی ایم او یو کرنے سے بھی روک دیاہے۔
کومت کی ان ہدایات کے بعد مڈل سیکس کیخلاف نماٸشی کرکٹ میچ بھی نہیں ہوں گےجو رواں ماہ راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے منگل کے روز کراچی میں اجلاس بلایا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ کے انتخابات کیلئے گورننگ بورڈ تشکیل دینے سے روک دیا۔
وزارت کی جانب سے احکامات موصول ہونے کے بعد کراچی میں شیڈول پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
کراچی میں شیڈول اجلاس کے ایجنڈے میں گورننگ بورڈ کی تشکیل بھی شامل تھی۔ حکومتی احکامات کے بعد ٹی ٹین لیگ اور دیگر ایونٹس بھی رُک گئے ہیں۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمشنر شاہ خاور بورڈ آف گورنرز تشکیل دیں گے۔