نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔
5 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں کین ولیمسن 15 گیندوں پر 26 رنز بنا کر انجری کے باعث ریٹائرڈ ہٹ ہوگئے تھے جبکہ ان کے بعد ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی نے کی تھی۔
اب بتایا جارہا ہے کہ کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے ان کی جگہ ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جوکہ ممکنہ طور پر ڈیون کانوے کی جگہ وکٹ کیپنگ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن نے آرام کی غرض سے ڈنیڈن میں تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا،کرائسٹ چرچ میں کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہونا تھی۔
نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے، پہلے بھی کین ولیمسن کا یہی گھٹنا زخمی ہوا تھا۔
گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے، کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔
پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، کیویز نے پاکستان کو پہلے میچ میں 46 اور دوسرے میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔
شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف کون سا ریکارڈ اپنے نامکرلیا؟
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 46 رنز سےجیتلیا
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 سترہ جنوری (بدھ) کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز جیت جائے گی۔