پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر تنقید کے نشتر چلا دیے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلے کی آگ میں جیل میں ہیں جبکہ نواز شریف بدلے کی آگ میں سیاست کر رہے ہیں۔
انتخابات کی تاریخ نزدیک آتے ہی سیاسی ماحول گرم ہو گیا، پیپلز پارٹی نے مختلف جماعتوں کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔
سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی قیادت پر ’‘ تیر’’ چلادیے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں مقابلہ لاڈلا ون اور ٹو کے درمیان ہے، لاڈلہ ون اور لاڈلہ ٹو کا چور دروازے سے اقتدارآنے کے لیے ہمیشہ مقابلہ رہا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایسے کاموں کا کریڈٹ نہ لے، جو انہوں نے کیے ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی بدلے کی آگ میں جیل میں ہیں جبکہ نواز شریف بدلے کی آگ میں سیاست کر رہے ہیں۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بدلے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرانی طرز کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک نے پارٹی عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا
پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن حکمنامے سے پیپلز پارٹی کونقصان
لگتا ہے کہ انتخابات سے قبل نوازشریف بیرون ملک نہ چلے جائیں، شرجیلمیمن