Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2024 09:12pm

ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک نے پارٹی عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے پارٹی عہدے اور پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ صدر (ن) لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ کو بجھوادیا، ایک لائن کے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پارٹی کی رکنیت بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سمیرا ملک نے پارٹی کی مخصوص نشست کا مطالبہ کیا تھا، مخصوص نشست کے لیے نامزد نہ ہونے پر سمیرا ملک نے پارٹی چھوڑ دی۔

یاد رہے کہ سمیرا ملک نے این اے 87 کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن پارٹی قیادت نے این اے 87 کا ٹکٹ شاکر بشیر اعوان کو جاری کر دیا جس پر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سمیرا ملک کے ترجمان سمیع الحق اعوان نےکہا ہےکہ پارٹی نے نظر انداز کیا، اب سمیرا ملک الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔

مزید پڑھیں

حمزہ شہباز گروپ انتخابی میدان سےباہر

مریم نواز کا کل اوکاڑہ میں جلسہ، تعلیمی سرگرمیاںمعطل

Read Comments