Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2024 10:30pm

راولپنڈی : قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 جنوری سے راولپنڈی میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ریجنز کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

سترہ روزہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی اور ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو بیس ہزار روپے اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان، ایونٹ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 46 رنز سےجیت لیا

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ کیسا ہے؟

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 31 جنوری کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

Read Comments