ایتھلیٹ ارشد ندیم نے انجری سے نجات کے بعد پیرس اولمپکس میں شرکت کرکے میڈل جیتنے کو ہدف بنالیا۔
لاہور میں کھلاڑیوں کو انجریز سے بچاؤ، ڈوپنگ کے نقصانات اور متوازن خوراک سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم اور قومی ایتھلیٹس کے ساتھ طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ وہ علاج کیلئے انگلینڈ جا رہے ہیں اور امید ہے وہ پیرس اولمپکس میں حصہ لیں گے۔
ارشد ندیم نے انجری سے نجات کے بعد پیرس اولمپکس میں شرکت کرکے میڈل جیتنے کو ہدف بنایا ہے۔
صدر، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی ارشد ندیم کو شاندار کارکردگیپر مبارکباد
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ کا چیک دے دیا
سیمینار میں ماہرین نے شرکاء کو اینٹی ڈوپنگ اور نیوٹریشن سے متعلق لیکچرز بھی دیے۔