تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے آئندہ عام انتخابات کے لیے کراچی سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
ٹی ایل پی نے کراچی میں قومی اسمبلی کے تمام 22 حلقوں پر امیدوار کھڑے کردیے ہیں۔
ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 سے محمد اعجاز، این اے 230 سے محمد انور، این اے 231 سے اسماعیل حسینی، این اے 232 سے محمد یاسین، این اے 233 سے شہزادہ شہباز اور این اے 234 سے عبدالستار کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح این اے 235 سے محمد عارف، این اے 236 سے محمد لقمان، این اے 237 سے محمد شاہد، این اے 238 سے محمد وسیم، این اے 239 سے شرجیل گوپلانی، این اے 240 سے زمان علی جعفری ، این اے 241 سے محمد وسیم، این اے 242 سے محمد ساجد اور این اے 243 سے کاشف علی شاہ ٹی ایل پی کےامیدوار ہوں گے۔
اس کے علاوہ این اے 244 سے ضمیر حسین، این اے 245 سے وزیر احمد نورانی، این اے 246 سے محمد علی، این اے 247 سے محمد فاروق، 248 سے محمد امجد علی، 249 سے حامد محمود، این اے 250 سے اسد جواد خان شیروانی کو تحریک لبیک پاکستان نے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر امیدوار کھڑنے کرنے کے ساتھ سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں پر بھی امیدوار کھڑے کیے ہیں۔