Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2024 04:43pm

مسلم لیگ (ن) کی لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ 3 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ساتھ 3 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔

عام انتخابات 2024 کے لیے مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی کے درمیان لاہور کے 3 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اتفاق کر لیا گیا، جس کے تحت مسلم لیگ (ن) 2 قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے اپنے امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے این اے 117 آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان اور این اے 128 عون چوہدری کے لیے خالی چھوڑ دیا گیا۔

علاوہ ازیں ن لیگ نے لاہور کا ایک صوبائی حلقہ پی پی 149 بھی علیم خان کے لیے خالی چھوڑا ہے۔

مزید پڑھیں

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ایک ہی شخص کو ٹکٹ سے نوازدیا

ن لیگ نے لودھراں مانگ لیا، جہانگیر ترین کا صافانکار

الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹکردیا

Read Comments