** جدید دورمیں فاسٹ فوڈز اور چائنیز کھانے سبزیوں اور دالوں پرسبقت لے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مختلف اقسام کی بیماریوں نے ہ کسی کو اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے۔**ٓقدرت نے سبزیوں اور پھلوں میں کئی غذائی اجزا کو پوشیدہ رکھا ہے جو انسانی جسم کیلئے ہر طرح سے مفید ہوتے ہیں۔
ایسی ہی ایک سبزی کدو کو ذائقے کے سببب کئی گھرانوں میں نہیں کھایا جاتا لیکن کدو ہر قسم کی غذائیت سے پھرپور ہوتا ہے۔
کدو کو اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔
انسانی جسم میں حد سے زیادہ فری ریڈیکلز آکسیڈیٹو اسٹریس کا سبب بنتے ہیں جو دل کی بیماریوں اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کے خطرات سے وابستہ ہیں۔
کدو ایلفا کیروٹین، بیٹا کیروٹین اور بیٹا کریپٹوکسانتھن سے بھرپور ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز کو بے اثر کرنے اور انہیں خلیوں کو نقصان پہنچانے سے روکتے ہیں۔
کدو میں موجود بیٹا کیروٹین انسانی جسم کیلئے انتہائی اہم ہے۔ یہ وٹامن اے کی وافر مقدار فراہم کرتا ہے جو بینائی کو بہتر کرتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کا زیادہ استعمال موتیا کے خطرات کو کم کرتا ہے جبکہ وٹامن سی اور ای فری ریڈیکلز کو آنکھوں کے خلیات کو نقصان پہنچانے سے روکتے ہیں۔
کدو میں بیٹا کیروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جسے انسانی جسم وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے۔ کدو میں وٹامن سی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کے سفید خلیات کو بڑھاتا ہے۔
طرزِ زندگی اور کھانے پینے کی نامناسب عادات اکثر کینسرکی وجہ بنتی ہیں۔ کدو میں موجود ایلفا کیروٹین اور بیٹا کیروٹین پیٹ کے کینسر کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔
اس میں موجود کیروٹینائڈز کی زیادہ مقدار کینسر کی متعدد دیگر اقسام کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔
کدو انسانی جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں اہم کرادر اداکرتا ہے۔ کدو میں موجود میگنیشیم کی زیادہ مقدار ذیابیطس کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہے۔