پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کردیے۔ پارٹی کے موجودی چیئرمین بیرسٹرگوہر اپنے آبائی حلقے بونیر سے امیدوار ہونگے جب کہ شیر افضل مروت بھی آبائی علاقے لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے۔
شیر افضل مروت پشاور سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند تھے اور ان کے کاغذات این اے 32 سے منظور ہو چکے تھے لیکن انہیں پشاور سے ٹکٹ نہیں ملا۔
شاندانہ گلزار، اسد قیصر، تیمور جھگڑا، شہرام ترکئی، عاطف خان سمیت سینئر رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
تاہم ٹکٹ پانے والوں میں ایک بڑی تعداد وکلا کی ہے۔
ٹکٹوں کی تفصیلات پارٹی کی جانب سے میڈیا ہاؤسز جو بھیجی گئی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ رات 11 بجے ٹکٹوں کا اعلان کریں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور پھر رات گئے پی ٹی آئی کی جانب سے نام صحافیوں کو بھیجے گئے۔
این اے 10 بونیر سے بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔
این اے11 شانگلہ سے سےحاجی سیدفرین خان کوپی ٹی آئی کاٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی کے25سےریاض خان، پی کے26سےفخرجہان، پی کے27سےعبدالکبیرکوٹکٹ جاری کیا گیا۔
پی کے28سےشوکت یوسفزئی کوپی ٹی آئی کاٹکٹ دیاگیا، پی کے29سےعبدالمنعم،پی کے30سےصدررحمان کوٹکٹ جاری ہوا۔
پشاور میں این اے28سےساجدنواز اور این اے 29سےارباب عامرکوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
این اے30سےشاندانہ گلزار، این اے31سےشیرعلی ارباب اور این اے32سےآصف خان پی ٹی آئی امیدوار ہیں
پشاور سے ہی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب جہانداد، فضل الہٰی، حامد الحق، عاصم خان، مینا خان، علی زمان، ملک شہاب ، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی اور عاطف حلیم کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے صوابی سے قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ٹکٹ دیے ہیں۔
قومی اسمبلی کے لیے این اے 19 سے سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور این اے20 سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کوٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
پی کے49سےسابق ایم پی اے رنگیزخان ، پی کے 50 سے سابق ایم پی اےعاقب اللہ خان، پی کے51سےسابق ایم پی اےعبدالکریم خان، پی کے 52 سے فیصل خان ترکئی اور پی کے 53سےمرتضیٰ خان ترکئی کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔
مردان میں تحریک انصاف نے تین قومی جبکہ اٹھ صوباٸی خلقوں پر ٹکٹس جاری کیے۔
این اے 21 مجاہد خان، این اے 22 عاطف خان اور این اے 23 پر علی محمد کو تکٹ ملا۔
، پی کے 54 زرشاد خان، پی کے 55 طفیل انجم، پی کے 56 امیر فرزند، پی کے 57 ظاہر شاہ طورو،پی کے 58 عبدالسلام، پی کے 59 افتخار مشوانی اور پی کے 60 پر اختشام ایڈوکیٹ کو تکٹ ملا۔
ٹانک میں حلقہ این اے 43 پر پاکستان تحریک انصاف نے انجئنیرداور خان کنڈی کو ٹکٹ جاری کردیا۔
ٹانک میں ہی پی کے 108 پر ایڈووکیٹ عثمان بیٹنی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
لوئر دیر میں این اے 6 اور این اے 7 سمیت ایک کے علاوہ تمام صوبائی حلقوں پر سابق ممبران اسمبلی کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔
این اے 6 پر سابق ایم این اے بشیر خان اور این اے 7 پر سید محبوب شاہ امیدوار ہوں گے.
پی کے 14 لوئر دیر 1 پر سابق ایم پی اے اعظم خان ، پی کے 15 لوئر دیر 2 پر سابق ایم پی اے ہمایون خان ، پی کے 16 لوئر دیر 3 پر سابق ایم پی اے شفیع اللہ خان اور پی کے 18 لوئر دیر 5 پر سابق ایم پی اے ملک لیاقت خان کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔
پی کے 17 لوئر دیر 4 پر نئے امیدوار عبیدالرحمن کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
ملاکنڈ میں جنیداکبراین اے 9 سے قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔
شکیل خان ایڈوکیٹ پی کے 23 اورپیرمصورخان غازی ک وپی کے 24 کیلئے ٹکٹ ملا ہے۔
شمالی وزیرستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 40 کا ٹکٹ ملک اورنگزیب وزیر کو جاری کردیا گیا۔
جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں سے پی کے 103 کا ٹکٹ علامہ اقبال داوڑ کو اور پی کے 104 کا ٹکٹ ضلعی صدر ملک نیک محمد کو جاری کردیا گیا۔
ہنگو میں قومی اسمبلی این اے 36 کا ٹکٹ یوسف خان جبکہ پی کے 93 کا ٹکٹ شاہ تراب خان کو دے دیا گیا۔
مہمند میں این اے 26 کیلئے سابقہ ایم این اے ساجد مہمند کو ایک بار پھر ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
پی کے 68 اپر مہمند کیلئے ڈاکٹر اسرار صافی کو ٹکٹ دیا گیا جب کہ پی کے 67 لوئر مہمند کیلئے محبوب شیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
ہری پور میں پی ٹی آئی نےایک قومی،3صوبائی حلقوں کےٹکٹ جاری کردیئے۔
این اے 18 سے عمرایوب خان کوٹکٹ جاری کیا گیا۔
پی کے 46 سےاکبر ایوب خان کوٹکٹ مل گیا۔ جب کہ پی کے 47 سے ارشد ایوب خان اور پی کے48سےعدیل اعوان کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
ان اضلاع کی تفصیلات پی ٹی آئی کی جانب سے باضابطہ طور پر میڈیا کو بھیجی گئی ہیں۔
بعد ازاں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے ٹکٹوں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق شیر افضل مروت لکی مروت سے امیدوار ہیں۔