بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے مارچ میں شیڈول میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
پشاوربورڈ کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات ایک ماہ کیلئے 18 اپریل تک ملتوی کردیے گئے ہیں جو پہلے 14 مارچ کو ہونے تھے۔
بی آئی سی ای پی کے چیئرمین پروفیسر نصر اللہ خان یوسفزئی نے آج نیوز کو بتایا کہ طلباء اور والدین کے اصرار پر ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ صوبے کے تمام بورڈ چیئرمینز کے اجلاس میں کیا گیا۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق حکومت نے بورڈ کو رمضان کے دوران امتحانات منعقد نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، لہٰذا حکم کی تعمیل کرتے ہوئے امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی۔