Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2024 08:05pm

پاکستان، افغانستان اور بھارت میں زلزلہ، شدت 6.4 درجے ریکارڈ

پاکستان، افغانستان اور بھارت میں 6.4 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کی گہرائی 206.6 کلومیٹر ریکارڈکی گئی۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق یہ جھٹکے دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے ملک کے بڑے شہروں اسلام آباد،پشاور، لاہور ، فیصل آباد کے علاوہ کوہاٹ، شبقدر،ایبٹ آباد، لوئردیر، بھلوال میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ ہنگو،اورکزئی، دیربالا ، مہمند ،مردان مانسہرہ، بٹگرام ، کوہستان سمیت خوشاب شہر اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے

پاکستان میں ڈی آئی خان ہنگو،دیامر، پاراچنارکے علاوہ آزادکشمیرمیں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

جھٹکوں کے باعث لوگ خوف وہراس کا شکار ہوکرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔

بھارت کے شہر دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Read Comments