جہاں چہرے پراسکربنگ جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرتی ہے وہیں بالوں کی جڑوں پر اسکرب کرنا ان صحت کو بھی فروغ دیتا ہے۔
جلد سے اضافی تیل کو دور کرنے کے لیے یہ عمل انتہائی مفید ہے۔ اسکیلپ پر اسکرب کرنا مساموں کو صاف کرنے اور خون کے بہاؤ کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اسکربنگ خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہوئے بالوں کے فولیکلز کو غذائی تغذیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاتے ہوئے اسکیلپ کو صحت مند بناتی ہے۔
خواتین ذیل میں موجود آسان ترین اسکربز گھروں میں ہی تیار کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرسکتی ہیں۔
ناریل کے تیل کو براؤن شوگر کے ساتھ مکس کرکے اس سے اسکیلپ کو ایکسفولی ایٹ کریں۔ یہ اسکیلپ کو نمی فراہم کر گا۔
سیب کے سرکے اور بیکنگ سوڈے سے بنا اسکرب پی ایچ کی سطح کو متوازن کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔
ایلو ویرا جیل اور نمک سے بنا اسکرب بھی بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرے گا۔