بچوں کو سردی سے کیسے بچایا جائے۔ یہ ایسا سوال ہے جو تمام والدین اور بالخصوص ماؤں کے ذہنوں میں گردش کرتا ہے۔ چند ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرکے سردی کے اثرات سے بچوں کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ خاص طور پر شیر خوار یا نوزائیدہ بچوں کا تو خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
اس حوالے سے برطانیہ کی وزارت صحت کی تجاویز پیش کی جارہی ہیں، جو برطانوی نشریاتی ادارے نے رپورٹ کی ہیں۔
رات کے اوقات میں بچوں کو ایک کے بجائے زیادہ ہلکے پھلکے کمبل اوڑھائیں۔
بچوں کو گرم رکھنے کے لیے کپڑوں کی کئی پرتیں پہنانی جانی چاہئیں۔
۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کبھی کبھار اوور ہیٹنگ نوزائیدہ بچوں کی اچانک موت کی ممکنہ وجوہات میں سے ایک ہوسکتی ہے۔
سردیوں کے دوران سر اور ہاتھوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
باہر جاتے وقت اپنے بچے کے سر کو گرم رکھنے کے انتظامات کریں ( سر پر ٹوپی پہنائیں، ہاتھوں میں دستانوں کا استعمال کریں)
گاڑی میں اگر ضروری ہو تو بچوں کے اوپر ایک اضافی کمبل یا کوئی موٹی چادر ڈال سکتے ہیں۔