موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کیلئے بجلی اور گیس کے ہیٹر کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ہیٹر استعمال کرتے وقت چند حفاظتی اقدامات کرلیے جائیں تو کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا ممکن ہوجاتا ہے۔
ملک میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔ ہر خاندان اپنی استعداد کار کے مطابق سردی سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات کرتا ہے۔
کئی گھرانوں میں بجلی اور گیس کے ہیٹر بھی استعمال کیے جاتے ہیں اور بعض اوقات ذرا سی بے احتیاطی قیمتی جانی اور مالی نقصان کا باعث بن جاتی ہیں، جب کہ دوسری طرف اگر تھوڑی سی احتیاطی تدابیر اپنا لی جائیں تو اس سے فائدہ ہوتا ہے۔
ہیٹر استعمال کرنے والے افراد اگر احتیاط نہ کریں تو آتشزدگی کا خطرہ رہتا ہے۔ اس لئے بڑے نقصان سے بچنے کیلئے چند ضروری کام کرلینے چاہئیں۔
الیکٹریکل سیفٹی فرسٹ کے فائر فائٹرز اور سیفٹی منیجرز کے مطابق جب بھیہیٹر استعمال کیا جائے اسے ہموار سطح پر رکھا جانا چاہیے۔ اس بات کاخیال رکھیں کہ ناہموار جگہ پر رکھنے سے ہیٹر کسی کے اوپر نہ گرجائے۔
ہیٹر کے استعمال کیلئے ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی آتش گیرمادے یا چیز سے کم از کم 3 فٹ کے فاصلے پر رکھیں، جتنا فاصلہ ہوگا اتناہی اچھا ہے۔
ہیٹر کو طویل عرصے تک یا رات بھر کے لیے جلا کر نہیں چھوڑنا چاہیے۔
ہیٹر کو کمرے میں لگے پردوں، کپڑوں اور کمبل وغیرہ سے دور ہونا چاہیے۔کپڑے دھونے کے بعد انھیں خشک کرنے کیلئے بھی ہیٹر کا استعمال ہر گز نہ کیاجائے۔
ماہرین نے ہیٹر کو ایکسٹینشن لیڈز میں لگا کر چلانے کے حوالے سے بھیمتنبہ کیا ہے کیونکہ اس سے آگ لگ سکتی ہے۔
گیس ہیٹر کا استعمال کاربن مونو آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس کےاخراج کا خطرہ بڑھاتا ہے اس لیے اسے بھی زیادہ دیر تک استعمال نہیں کرناچاہیے۔