سابق وزیراعظم نواز شریف کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے این اے 132 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے جبکہ کاغذات منظور کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کردی گئیں۔
الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنادیا اور لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔
اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔
خیال رہے کہ نواز شریف این اے 130 لاہور اور این اے 15 مانسہرہ سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کا 15 جنوری سے انتخابی مہم شروع کرنے کااعلان
انتخابات کیلئے (ن) لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری، اعلان جمعرات کوہوگا
کاغذات نامزدگی پر سماعتوں کا کل آخری روز، بھائیوں کیلئے آج بڑادن
دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی گئی۔
الیکشن ٹریبونل نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔