موسمِ سرما میں بالوں اورجلد کے مسائل کے علاوہ ایک بڑا مسئلہ پھٹی اور بے جان ایڑیوں کا بھی ہے جو بیشتر خواتین کو پریشان کیے رکھتا ہے۔
پانی کی کمی اور ہوا میں خنکی ہاتھوں اور پیروں کی خشک جلد کا سبب بنتی ہے اور طبعیت میں بے چینی لاتی ہے۔
پیروں کی پھٹی ایڑیوں کو خواتین ذیل میں موجود ٹوٹکے کی مدد سے نرم وملائم بنا سکتی ہیں۔ٹھیک کرسکتی ہیں۔
سب سے پہلے ایک ساس پین میں پانی گرم کریں اور اس میں ویسلین کی ڈبیا ڈال کرپگھلنے کا انتظار کریں۔ کوشش کریں کہ ویسلین آدھی استعمال کی ہوئی ہو کیونکہ اس میں مزید اشیاء بھی شامل کی جائیں گی۔
جب ویسلین پگھل جائے تو اس میں اپنا پسندیدہ پرفیوم، لیموں کے چند قطرے، ایک چمچ ناریل کا تیل، 2 چمچ گلیسرین شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
روزانہ رات سونے سے پہلے اپنے پیروں کو اچھی طرح دھو کراس مرکب کو اپنے پیروں پر ساری رات کیلئے لگائیں اور اگلے دن صبح دھولیں۔
یہ آسان عمل نہ صرف آپ کے ایڑیوں کو نم رکھے گا بلکہ انہیں صحتمند چمک بھی فراہم کرے گا۔